26 اپریل 2013 - 19:30
۴ دنوں میں ۲۰۰ افراد جانبحق

المیادین ٹیلیویژن کے مطابق عراق میں حالیہ واقعات میں 4 دنوں میں تقریبا 200 افراد جاں بحق یو چکے ہیں۔

ابنا: المیادین ٹیلیویژن کے مطابق عراق میں حالیہ واقعات میں 4 دنوں میں تقریبا 200 افراد جاں بحق یو چکے ہیں۔
نا امنی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب شھر کرکوک کے علاقے حویجہ میں بعض افراد نے عراقی فوج کے ایک دستے پر فائرنگ کر دی۔
اس فائرنگ کے واقعے کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 27 لوگ مارے گئے جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے۔
اس تشدد آمیز واقعے کے بعد القاعدہ اور حزب بعث نے بغداد سمیت دیگر شہروں میں عراقی انتظامیہ اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲